ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / کنداپور میں دو خواتین نے جیویلری شاپ کو لگایا چونا - نقلی سونا دے اڑا لے گئے 2.5 لاکھ روپے 

کنداپور میں دو خواتین نے جیویلری شاپ کو لگایا چونا - نقلی سونا دے اڑا لے گئے 2.5 لاکھ روپے 

Thu, 10 Oct 2024 12:43:54    S.O. News Service

کنداپور، 10 / اکتوبر (ایس او نیوز) شہر کی ایک جیویلری شاپ میں گاہک طور پر آنے والی دو خواتین نے پرانا سونا دے کر سونے کے نئے زیورات  خریدنے کی خواہش ظاہر کی تو دکان کے مالک نے کسوٹی پر پرانے سونے کی  جانچ کی اور اسے اصلی سونا مانتے ہوئے ان خواتین کو 2.5 لاکھ مالیت کے اصلی سونے کے نئے زیورات دئے ۔ 
    
اس کے بعد دکان مالک کو کچھ شبہ ہوا اور اس نے جب دوبارہ ان پرانے زیورات کی جانچ کی تو پتہ چلا کہ وہ تو صرف تانبے سے بنے ہوئے زیورات ہیں اور ان میں سونے کا نام و نشان بھی نہیں ہے ۔ 
    
چونکہ گاہک خواتین کی تصویر سی سی ٹی وی کیمرے میں قید ہوئی ہے ، اس لئے توقع ہے کہ پولیس کیس ہونے کے بعد تفتیش سے ملزمین کا پتہ چل جائے گا ۔ 


Share: